Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ : 6 برس میں 28 ہزار مریضوں کے دل کا آپریشن

مدینہ منورہ.... ادار ہ امراض قلب کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس میں 28 ہزارامراض قلب میں مبتلا افراد کا آپریشن کیا گیاجن میں معتمرین بھی شامل تھے۔ مدینہ منورہ میں ادارہ امراض قلب کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 برس کے دوران ایک لاکھ 14 ہزار افراد نے ادارے سے رجوع کیا جن میں سے1846 حجاج او رزائرین تھے ۔ 1151 افراد کے دل کے آپریشن کئے گئے جبکہ 612 بچوں کو یہ سہولت فراہم کی گئی ۔ 28179 بڑے اور جبکہ 738 بچوں کی انجیوپلاسٹی کی گئی ۔ 
 

شیئر: