Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد کا دورہ امریکہ، پہلا دن بھرپور گزرا

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلما ن نے دورہ امریکہ کا آغاز صدر ٹرمپ سےملاقات سے کیا۔ان کا دورہ امریکہ کا پہلا دن انتہائی مصروف رہا۔ صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں صدر ٹرمپ اور ولی عہد کی صدارت میں دونوں ممالک کے وزرائ اور مشیروں کی شرکت سے جامع مذاکرات ہوئے جن میں ایران ، شام، یمن اور انسداد دہشت گردی کے حوالے یکساں موقف رہا۔
بعد ازاں ولی عہد سےایوان نمائندگان اور کانگریس کے سربراہوں اور مختلف ارکان نے ملاقات کی۔
سعودی امریکی تعلقات کے فروغ اور اسٹراٹیجک شراکت مرکزی موضوع تھا۔
امریکی صدر کے مشیر جارید کوشنر اور مشرق وسطی میں امریکی صدر کے ایلچی سے بھی ملاقات ہوئی۔
خطے میں امن اور استحکام کے علاوہ مشترکہ سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے یہاں کلک کریں

 

شیئر: