Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب امریکہ کا قابل اعتبار دوست ہے، امریکہ

واشنگٹن :امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نویرت نے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کا قابل اعتبار دوست ہے۔ سعودی عرب کی سلامتی امریکہ کی بنیادی ترجیحات میں سے ہے۔  ہم اپنے دوست ملک  کے تحفظ کیلئے کام کررہے ہیں۔ 
مزید پڑھیں:ولی عہد کا دورہ امریکہ، پہلا دن بھرپور گزرا
سعودی عرب  ہمار ا شریک ہے اور خطے کی سلامتی کیلئے ہم اپنے شرکاء کے ساتھ مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ دوسری طرف  وائٹ ہائو س کی طرف سے  جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو  صدر ٹرمپ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  انتہائی اہم معاملات  پر گفتگو کی۔ صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے مستقبل اور سعودی عرب کی وژن 2030 کے حوالے سے بھی ولی عہد کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہائوس نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان  ہمارا قابل اعتماد دشریک ہے۔
مزید پڑھیں:ولی عہد سے کوشنر اورٹرمپ کے ایلچی کی ملاقات
 اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقا ت میں یمن کے مسئلے کے علاوہ حوثی ملیشیا اور ایران کی طرف سے انکی پشت پناہی پر بھی گفتگو ہوئی۔ صدر ٹرمپ نے  حوثی باغیوں کے  خطے پر منفی اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ یمن میں انسانی امداد  کے حوالے سے دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یمنی متاثرین کی ضرورتوں کو مشترکہ طور پر پورا کیا جائیگا۔ 
ولی عہد کا دورہ امریکہ، تفصیلات کے لئے کلک کریں
 

شیئر: