Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایچ ٹی سی ڈیزائر 12 اور 12 پلس اسمارٹ فون لانچ‎

ایس ٹی سی کمپنی نے ایچ ٹی سی ڈیزائر 12 اور ڈیزائر 12 پلس اسمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ڈیزائر 12 میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2/3 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فیس ان لاک ڈیٹیکشن شامل کیا گیا ہے۔ فون کی بیٹری 2730 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ڈیزائر 12 کی قیمت 150 یورو ہے اور اسے کالے اور سلور رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
ایچ ٹی سی ڈیزائر 12 پلس میں 5.99 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 2 ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں 13میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون کی بیٹری 2956 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔فون کے پشت پر فنگر پرنٹ سنسر بھی دیا گیا ہے۔ ڈیزائر 12 پلس کی قیمت 235 یورو ہیں اور اسے سلور اور کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کو پری آرڈر کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

شیئر: