Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے سبز سیب

 نیویارک.... امریکی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے مریضوں کےلئے سبز سیب زیادہ مفید ہے کیوں کہ اس میں لال سیب کی نسبت 6 گرام شوگر کم پائی جاتی ہے ۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین صحت کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سیب کی مختلف اقسام ہیں جن میں سے سبز رنگ کا سیب جسے کچا سیب بھی کہا جاتا ہے، میں شوگر کی مقدار دیگر سیبوں کے مقابلے میں کم پائی جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک درمیانے سائز کے سبز سیب میں 17 گرام جبکہ درمیانے سائز کے لال (کالا کلو) سیب میں 23 گرام شوگر پائی جاتی ہے جس کے باعث ذیابیطس کے مریضوں کے لیے لال سیب کے مدمقابل سبز سیب زیادہ فائدہ مند ہے۔

شیئر: