Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوریگن کے فٹبال میدان سے 6کروڑ50لاکھ سال پرانا محجر برآمد

 اوریگن .... یہاں ایک 7سالہ بچی کو مقامی فٹبال گراﺅنڈ کے قریب سے ایک حیرت انگیزچیز ملی ہے جسے ماہرین ساڑھے6 کروڑ سال پرانا محجر قرار دے رہے ہیں۔ اسے دیکھنے والے ماہرین اور سائنسدانوں کا کہناہے کہ یہ فوصل زمانہ قدیم کے چھوٹے آبی جانور کی محجر شدہ شکل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ محجر جس علاقے سے ملا ہے وہ بنڈ نامی علاقے میں اس سے قبل نہیں ملا تاہم یہ جس جگہ سے ملا ہے اس سے 80 میل کے فاصلے پردور افتادہ علاقے مچل میں لوگوںنے اکثر دیکھا ہے۔ بچی کی ماں کا کہناہے کہ وہ اپنی بیٹی کو لیکر فٹبال میچ دیکھنے گئی تھی او روہیں اسکی بچی نے اس محجر شدہ شے کو دیکھا جسکی چمک بار بار انکی نظروں کو اپنی جانب مبذول کرا رہی تھیں۔ انہیں لگتا تھا کہ وہ کسی ڈزنی لینڈ فلم کا اینیمیٹڈ حصہ دیکھ رہی ہیں چنانچہ انہوں نے ماہرین سے اس بارے میں پوچھا تو پتہ چلا کہ یہ کوئی عام سی چیز نہیں بلکہ 6کروڑ50لاکھ سال پرانا ہے اور ایسے آبی جانور کی محجر شدہ شکل ہے جو دنیا میں اب نظر نہیں آتی۔ اوریگن یونیورسٹی کے پلانیٹو لوجیکل ماہر اور میوزیم کے ڈائریکٹر گریگ ویٹالٹ نے چند دوسرے ماہرین طبقات الارض کی مدد سے اس پر تحقیقی کام کیا تو پتہ چلا کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔ بہرحال یہ محجرشدہ چیزاب بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔

شیئر: