Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذوالفقار علی کھوسہ کے جواں سال بیٹے کا انتقال

مکہ مکرمہ (محمد عامل عثمانی) کمیونٹی کے معروف حاجی ذوالفقار علی کھوسہ کے جواں سال بیٹے اویس علی پاکستان میں انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے گردے کے عارضے میں میں مبتلا تھے ۔ علاج کےلئے پاکستان گئے ہوئے تھے ۔پاکستانی کمیونٹی اور مسلم لیگ (ن) کے احباب نے اس المیہ پر متوفی کے بلندی درجات اور لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ حاجی ذوالفقار سے انکے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے والوں میں اشرف گیلانی ، لیاقت علی ،اکرم گلو " حافظ صفدر رحمن ، نثار ڈوھڈیال جدہ سے ملک محی الدین ، انجینیرچوہدری شہباز ، ملک مدثرکریم اعوان اور دیگر شامل ہیں۔

شیئر: