Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینکوں سے فراڈ کرنے والوں کے پاسپورٹ منسوخ کئے جائیں

نئی دہلی ....انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے وزارت امور خارجہ سے درخواست کی ہے کہ آندھرا بینک کی سربراہی میں قائم حکومت کے کنسورشیم کو 10ہزار کروڑ روپے کے فراڈ میں ملوث ملزمان نتن اور چیتن سندیسارا کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے جائیں۔ یہ دونوں پچھلے سال سی بی آئی کی جانب سے مقدمہ درج کئے جانے کے بعد سے اپنے خاندان والوں کیساتھ بیرون ملک مفرور ہیں۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ انکے پاسپورٹ معطل کئے جانے کی اطلاعات سے پچھلے سال اکتوبر میں ممبئی میں علاقائی پاسپورٹ دفتر کو آگاہ کیا گیا تھاتاہم اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹریٹ نے وزارت خارجہ سے کہا ہے کہ وہ نیرو مودی جیسے ہیرے کے تاجر سمیت ایسے بہت سے مقدمات سامنے آنے کے پیش نظر کارروائی تیز کردے۔
 

شیئر: