Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سڑکوں_کو_محفوظ_بناؤ، انڈیا میں مہم

ہندوستان ٹائم کی جانب سے انڈیا میں ٹریفک حادثات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی ہے جس کے مطابق انڈیا میں 2005 سے 2016 کے درمیان 15 لاکھ سے زائد افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔ 2016 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد حادثات کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثات کی خوفناک شرح کو دیکھتے ہوئے انڈیا میں #سڑکوں_کو_محفوظ_بناو¿ مہم چلائی جارہی ہے اور اس حوالے سے آگاہی پھیلانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
ارناب گوسوامی نے ٹویٹ کیا کہ انڈیا کی سڑکوں پر 80 فیصد افراد خود کو غیر محفوظ تصور کرتے ہیں۔
نانا پاٹیکر نے ٹویٹ کیا کہ رپورٹس کے مطابق اوور اسپیڈنگ اور ڈرائیونگ کے دوران اسمارٹ فون کا استعمال حادثات اور اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
قریشی سہیل نے کہا کہ انڈیا میں ہر 4 منٹ میں ایک فرد سڑکوں پر حادثات کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے۔ اترپردیش میں یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔
نورانی کوشال نے ٹویٹ کیا کہ انڈیا کی سڑکوں کے اطراف کوئی باڑ موجود نہیں جس کے باعث اکثر آوارہ جانور سڑکوں پر آجاتے ہیں اور حادثات کی وجہ بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی گاڑیوں کے لئے بھی کوئی الگ شاہراہ موجود نہیں۔
ارجن نے ٹویٹ کیا کہ سڑکوں پر کرتب دکھانے سے گریز کریں اور دوران ڈرائیونگ اپنا خیال رکھیں۔
سنی دیول کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات ہر سال دنیا بھر میں 13 لاکھ سے زائد افراد کی اموات کا سبب بنتے ہیں اور تقریباً 50 ملین افراد ان میں زخمی ہوتے ہیں۔
انوج پراجاپتی نے ٹویٹ کیا کہ 52 ہزار 500 موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 19 فیصد سے زائد ایسے تھے جنہوں نے ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ 
پریانکا چندہ نے ٹویٹ کیا :موٹرسائیکل سواروں کو فٹ پاتھ پر سفر کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ پیدل چلنے والوں کو بھی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
سونم ڈاگر نے ٹویٹ کیا کہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سڑکوں کو محفوظ بنایا جانا چاہیے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں