Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہواوے پی 20 لائٹ اسمارٹ فون لانچ‎

ہواوے کمپنی نے پی 20 اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.84 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ، کرن 659 چپ ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 24 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ سیکیورٹی کے لیے فون کی پشت پر فنگر پرنٹ سکینر دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 369 یورو ہے اور اسے رواں ماہ کے آخر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: