Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی امیگریشن کا کارنامہ، 6برس سے بچھڑے والدین کو بیٹے سے ملادیا

دبئی.... ماﺅں کے دن کے موقع پر دبئی محکمہ امیگریشن نے بیٹے کو 6برس بعد والدین سے ملوادیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان دبئی میں نجی کمپنی میں ڈرائیوری کرتا تھا جبکہ اسکے معمر والدین پاکستان میں مقیم تھے۔معمولی تنخواہ ہونے کی وجہ سے نوجوان 6برس سے پاکستان نہیں جاسکا تھا جبکہ اسکی خواہش تھی کہ وہ اپنے والدین کو کسی طرح عمرہ کرواسکے۔ بیٹے نے رقم جمع کرکے والدین کو عمرے کیلئے بھیجی اورانکا روٹ کراچی سے دبئی اور جدہ منتخب کیا۔ بیٹے کی خواہش تھی کہ وہ کسی طرح دبئی ایئرپورٹ پر اپنے والدین سے ملاقات کرلے۔ اس سلسلے میں امیگریشن افسران کو جب اس نے اپنی روداد سنائی تو ایئرپورٹ ڈائریکٹر نے خصوصی طور پر نوجوان کی والدین سے ملاقات کا اہتمام ایئرپورٹ پر ہی کروادیا۔ اس طرح 6برس بعد نوجوان اپنے والدین سے مل سکا۔ ایئرپورٹ ڈائریکٹر کاکہناہے کہ دبئی کے خلیفہ شیخ زاید النہیان نے 2017ءکو فلاحی امورکا سال قرار دیا تھا جو اب تک جاری ہے۔ اس حوالے سے دبئی میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مہم جاری ہے۔

شیئر: