Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیکولین کو مادھوری کے گانے پررقص مہنگا پڑگیا

بالی وڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں جیکولین فرنانڈس کو مادھوری دکشت کے گانے پررقص کرنا مہنگا پڑگیا۔ ’باغی ٹو‘ میں 80ء کی دہائی میں ریلیز ہونے والی فلم ’تیزاب‘ میں مادھوری دکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ” ایک دو تین “کے ری میک کو جیکولین کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس” تیزاب“ کے ہدایت کاراین چندرا اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔این چندراکا کہنا ہے کہ مجھے کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم ’باغی ٹو‘ میں مادھوری کے گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیونکہ اس گیت کے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔ گیت کی وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کی جائے گی جبکہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: