Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی ویمن ٹیم نے دوسرا ون ڈے اور سیریز جیت لی

ڈمبولا:آئی سی سی چیمپیئن شپ کے دوسرے ون ڈے میں پاکستانی ویمن ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 94رنز سے شکست دے کر 3میچوں کی سیریز 0-2سے اپنے نام کر لی۔ اس فتح میں کپتان بسمہ معروف کی89رنز کی اننگز اور سابق کپتان ثنا ءمیر کی بولنگ نے اہم کردار ادا کیا ۔ کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کا ٹاس کپتان بسمہ معروف نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے بسمہ معروف 90گیندوں پر ایک چھکے اور9چوکوں کی مدد سے 89رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں جبکہ ندا ڈار نے38،منیبہ علی نے31، ناہیدہ خان نے29اور ثنا ءمیر نے27رنز بنائے ۔ثنا ء میر کے ساتھ نتالیہ پرویز 5رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہیں،پاکستان نے6وکٹوں پر250رنز بنائے۔ سریپالی نے2وکٹیں لیں۔ سری لنکن ٹیم نے ہدف کا تعاقب کیا تو 14رنز پر اس کی پہلی وکٹ گر گئی جبکہ34کے اسکور پر 3 کھلاڑیوں کے آوٹ ہو جانے سے اس کے لئے رن ریٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا اگرچہ کپتان چماری اٹا پٹو اور چماری پولگمپولا نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور آخری مراحل میں اماکنچنا اور سریپالی ویرا کوڈے نے بھی کچھ مزاحمت کی لیکن ثنا ءمیر اور ندا ڈار نے انہیں جلد قابو کر لیااور میزبان ٹیم 37اوورز میں 156رنز پر آوٹ ہو گئی۔ پاکستان نے دوسرا میچ جیت کر سیریز بھی اپنام کرلی۔ ثناء میر نے10اوورز میں 32رنز دے کر 4اور ندا ڈار نے 7اوورز میں 27رنز کے بدلے 2وکٹیں لیں۔پاکستان نے پہلا ون ڈے69رنز سے جیتا تھا۔ حیرت انگیز طور پر پاکستانی ٹیم نے دونوں میچوں میں 6،6وکٹوں کے نقصان پر250رنز اسکور کئے۔

شیئر: