Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک کی سب سے کم عمر پردھان ڈاکٹر شہناز

نئی دہلی۔۔۔۔۔۔راجستھان کی 24سالہ ڈاکٹر شہناز گاؤں پنچایت کا الیکشن جیت کر  ملک کی سب سے نوجوان سرپنچ بن گئی ہیں ۔انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا والدہ کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ماں نے میری ہر ہر قدم پر رہنمائی کی۔ راجستھان کے میوات قبیلے کے افراد نے میری حوصلہ افزائی کی جس کی بدولت کامیاب ہوئی۔ شہناز نے کہا کہ میری پہلی کوشش یہی ہوگی کہ گاؤں کی بیٹیاں تعلیم حاصل کرکے ترقی کریں کیونکہ یہی ملک کا مستقبل ہیں۔ لڑکیوں کا معیارزندگی مستحکم بنانے اور گاؤں کی صفائی اور ترقی ان کا اولین مقصد ہے۔ واضح ہو کہ شہناز کا اس گاؤں سے سیاسی رشتہ بہت پرانا ہے۔ ان کے دادا حنیف خان اسی گاؤں کے سرپنچ تھے ،دوسری جانب دادی بھی 2مرتبہ گاؤں کی سرپنچ رہ چکی ہیں۔ شہناز کی ماں2008ء میں کاماں گاؤں سے پنچایت الیکشن جیت کر سرپنچ بنیں۔ان کے والد جلیس خان 2010سے 2015تک کاماں گاؤں بھرت پور کے پردھان رہے۔شہناز کے پرنانا محمدیاسین خان مجاہد آزادی تھے ۔ وہ آزادی سے پہلے پنجاب اسمبلی کے پہلے رکن رہے۔ انہوں نے ملک کی تقسیم کے بعد 1947ء میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی اور 1957ء میں پنجاب کے فیروز پور سے بلا مقابلہ الیکشن جیتے۔

مزیدپڑھیں:- - - - -دلہن کا شادی سے انکار

شیئر: