Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے،نواز شریف

لاہور ...سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے۔آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔یوم پاکستان پر بیان میں نواز شریف نے کہا کہ آج قرارداد پاکستان کے مقاصد اور ان کے حصول کے لئے جدوجہد کے عزم کا دن ہے۔ آج قائد اعظم کے مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کو مکمل ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان اقتصادی ترقی کی طرف گامزن ہے اور دنیا میں باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔مادر وطن کے دفاع، سلامتی اور حفاظت کے لئے لازوال قربانیاں دی گئیں۔قربانیوں کی بدولت دہشت گردی مٹ رہی ہے۔ امن کے اجالے پھیل رہے ہیں۔اپنے شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی جمہوری نظام کے تسلسل اور ووٹ کے تقدس میں پنہاں ہے۔ پاکستان پرعزم جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوا۔جمہوریت، پارلیمان کی مضبوطی اور آئین وقانون کی حکمرانی ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ آمریت کے خلاف جمہوریت کی جنگ میں قربانیاں دینے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:ملک میں مارشل لا نہیں لگ سکتا،چیف جسٹس

شیئر: