Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں پی ایس ایل فائنل کا جوش و خروش عروج پر

کراچی:اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائیگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کرینگے جبکہ پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سامی کرینگے ۔ فائنل کےلئے تیاریاں اور جوش و خروش عروج پر ہے، ایک طرف کامران اکمل کا مقابلہ لیونک روئنچی کرینگے تو فہیم اشرف کا جواب حسن علی دیںگے۔میچ کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، جگہ جگہ بڑی بڑی ا سکرینیں لگائی جا رہی ہیں، اسٹیڈیم میں تعمیری کام تقریبا مکمل ہیں اور ہیں اور کچھ آرائشی کام باقی ہیں۔وزیراعلی مراد علی شاہ سمیت کئی سیاستدانوں نے ٹکٹ خرید لئے ہیں۔پیشنگوئیاں کرنے میں سندھ کے مشہور سیاستدان منظور وسان نے پشاور زلمی کے فائنل جیتنے کی پیشنگوئی کر دی ہے۔ اسلام آباد کے دیگر کھلاڑی 24مارچ کو دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز کو ہرا کر فائنل کیلئے لاہور سے کراچی پہنچ چکی ہے۔قومی ائیر لائنز کے طیارے میں خوشگوارسفر میں مسافروں نے کھلاڑیو ں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔عالمی شہرت یافتہ کرکٹ لیجنڈ ویوین رچرڈز بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں۔ میچ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے میچ میں کامیابی کےلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار ہوگا۔

شیئر: