Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئیں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں،شہباز شریف

 لاہور...وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ طلبہ، اساتدہ ، ڈاکٹروں، سیاستدانوں، جرنیلوں اور ججوں سے دل کی عمیق گہرائیوںسے اپیل کرتاہوں کہ آئیں مل بیٹھیں اور نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں۔سب لوگ ذاتیات سے بالاتر ہو کر ملک کو عظیم بنانے کے لئے یکجا ہوں۔اس کے سوا ترقی وخوشحالی کا کوئی راستہ نہیں۔اداروں کے درمیان مفاہمت کا نہ ہونا پاکستان کی سلامتی کے تقاضوں کے منافی ہوگا۔ذاتی پسند ناپسند اور مخالفت کو ایک طرف رکھ کر پاکستان کے مستقبل کو سامنے رکھ کر سوچیں۔ لند ن سے پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تقریب سے ویڈیولنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تمام ادارے ملکر افہام وتفہیم سے کام کریں۔پارلیمان کا احترام اور اس کے حقوق کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ہماری معزز عدلیہ ہے۔ قابل احترام عدالت عظمی آئین کی تشریح کا حق رکھتی ہے ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے افواج پاکستان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ ملک و قوم کو ا تحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باہمی انتشار کو ختم کر کے اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کرنی ہوگی۔اداروں میں تناو کو مفاہمت میں بدلنے کی شدید ضرورت ہے۔محاذ آرائی سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ باہمی رنجشیں اور بے بنیاد محاذ آرائی کوختم کرنا ہوگا۔ا نہوں نے کہاکہ یہ وقت پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کا وقت ہے۔رونے دھونے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ اس سے ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ممکن نہیں۔ 
مزید پڑھیں:جمہوریت ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے ،نواز شریف

شیئر: