Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جس نے بھی پاکستانی قوم کو للکارا پچھتایا ہے،وزیر داخلہ

نارووال..وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ جس نے بھی پاکستانی قوم کو للکارا وہ ہمیشہ پچھتایا ہے۔ نارووال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے آزاد ملک حاصل کیا۔ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا صرف جذبہ اور یقین تھا، جو قوم ارادہ کرتی ہے وہ حاصل کرتی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ترقی کے لئے امن اور استحکام کی ضرورت ہے ۔ آئیں مل کر عہد کریں کہ نفرتوں کو ختم کردیں گے۔انہوںنے کہا کہ7 سال میں ملک حاصل کرکے دنیا کو حیران کرسکتے ہیں تو اپنی معیشت بھی مضبوط کرسکتے ہیں۔ پاک فوج نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے آپریشن رد الفساد اور ضرب عضب سے نفرتیں ختم کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اتحاد دیوار چین کی طرح ثابت کررہے ہیں۔ ہماری افواج ملک کی حفاظت کیلئے ہمہ تن چاق وچوبند ہے ۔ کسی بھی ایڈوینچر کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن امن قوم ہیں ۔ دہشتگردی کے خاتمہ کے ذریعے پوری دنیا کو دکھاکر ثابت کیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے ۔ اگر ملک حاصل کرسکتے ہیں تو پھر معیشت بھی مضبوط کرسکتے ہیں ۔ ایک مضبوط معیشت ہی مضبوط ملک کی نشانی ہوتی ہے ۔
مزید پڑھیں:آئیں نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں،شہباز شریف

شیئر: