Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی ترقی پسند جماعت بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

 
کوئٹہ ...صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان کے لوگوں نے غیر ملکی فنڈڈ لشکروں کا ایجنڈامسترد کرتے ہوئے پاکستان سے بھر پور حب الوطنی کا اظہار کیا ہے۔ حیر بیار مری ،براہمداغ بگٹی کا بیانیہ آج اپنی موت آپ مر گیا ۔بلوچستان میں جلد نئی ترقی پسند جماعت کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں جو صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے روایتی سیاست سے ہٹ کر عملی طور پر بھر پور اقدامات کریگی ۔ یوم پاکستان عسکری میلہ میںصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جس طرح پوری قوم نے آج یوم پاکستان منایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔بلوچستان کے کونے کونے میں سبز ہلالی پرچم لہرا رہا ہے جس کا 4 سال قبل کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، حکومت اور عوام کی مشترکہ کاوشوں سے بلوچستان کے کونے کونے میں امن کا سورج طلوع ہورہا ہے۔ بلوچستان میں رہنے والے لوگ باقی پاکستانیوں سے زیادہ محب وطن ہیں۔ پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ آج پاکستانیت جیت رہی ہیں اور دہشتگردی ہار رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب مضبوط بلوچستان خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھے گا۔ایک سوال پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نئی سیاسی جماعت بنانے جارہے ہیں، بہت جلد اسکا اعلان وزیراعلی بلوچستان اور ہمارے باقی دوست ملکر کرکریں گے یہ جماعت ترقی پسند ہوگی جوبلوچستان میں روایتی پارٹیاں رہی ہیں ان سے یکسر مختلف ہوگی۔

شیئر: