Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کی معیشت ترقی کر رہی ہے ، چینی صدر

بیجنگ... چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صدر ممنون حسین اور پاکستان کی حکومت کی قیادت میں پاکستان کی معیشت مستحکم طور پر ترقی کررہی ہے۔عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جارہا ہے ۔اس حوالے سے ہمیں بھی بڑی مسرت اور خوشی کا احسا س ہے ۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے 78ویں یومِ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں چینی حکومت اور عوام نے پاکستان کی حکومت اور عوام کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ اس وقت چین اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات خوشگوار انداز میں فروغ پار ہے ہیں۔ دونوں ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت موثر تعاون کررہے ہیں۔ اس سے نہ صرف دونوں ملکوں کے عوام بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لئے بھی مدد ملے گی۔ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ چین پاکستان ہمہ گیر تزویراتی تعاون کے ساتھی کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوشش کرنا چاہتا ہے۔اسی روز چین کے وزیراعظم لی کھ چھیانگ اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بھی پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف کے نام الگ الگ تہنیتی پیغامات بھیجے۔
مزید پڑھیں:پاک ،چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

شیئر: