Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خام تیل کی قیمت میں اضافے سے سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

سرمایہ کاروں کو 14ارب ریال کا فائدہ، سعودی اسٹیل پائپ کو فوقیت، سودوں اور حجم میں بالترتیب 8.7فیصد اور 6.3فیصد کی کمی
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں6.9فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا اور خام تیل کی قیمت 65.17 ڈالر فی بیرل تک جاتے ہوئے دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ تداول آل شیئر انڈیکس 170پوائٹس کے مدو جزر کے بعد 96.26پوائنٹس کے اضافے کے بعد7840.94پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔ گزشتہ ہفتے پرائس انڈیکس میں تو 1.24فیصد اضافہ دیکھا گیا مگر محتاط سرمایہ کاری کی وجہ سے دیگر اشاریئے منفی زون پر بند ہوئے۔ سودوں اور حجم میں بالترتیب 8.7فیصد اور 6.3فیصد کی کمی دیکھی گئی جبکہ کاروباری مالیت 11.8فیصد انحطاط کے بعد 20ارب ریال تک گر گئی۔ قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاروں کو 14ارب ریال کا فائدہ ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں فائدے کے لحاظ سے سعودی اسٹیل پائپ کو فوقیت حاصل رہی جسکی قیمت 25.90فیصد فروغ کے بعد 22.41پر بند ہوئی۔ منافع کے لحاظ سے دوسرا نمبر سعودی سیمنٹ کا رہا جسکی پرائس 11.65فیصد اضافے کے بعد 59.33رقیت حاصل رہی جسکی قیمت 11.43فیصد اضافے کے بعد 11.89ریال پر اختتام پذیر رہی۔ نقصان کے لحاظ سے الراجحی رائٹ سب سے ٹاپ پر رہی جسکی قیمت 8.70فیصد انحطاط کے بعد 9.13ریال تک گر گئی۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے الراجحی بینک سب سے ٹاپ پر رہی جس میں 2.9ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی جو کل سرمایہ کاری کا 13.9فیصدحصہ بنتا ہے اور اسکی قیمت 2.74 فیصد اضافے کے بعد 76.04ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ گزشتہ ہفتے بھی کچھ کمپنیوں کی طرف سے ڈیویڈنڈ کے اعلانات سامنے آئے جس میں الجوف ایگریکلچر ، سعودی فارماسوٹیکلز، ایسٹرن پراونس سیمنٹ اور الیکٹریکل انڈسٹریز نے10،10فیصد اور ایڈوانسڈ پیٹروکیمیکلز اور سعودی الیکٹرک نے 7،7فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلان شامل ہیں۔
 

شیئر: