Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاوا زیڈ 50 اینڈرائیڈ گو ایڈیشن متعارف‎

لاوا کمپنی نے اینڈرائیڈ گو ایڈیشن کے ساتھ پہلا اسمارٹ فون زیڈ 50 متعارف کرا دیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 4.5 انچ ڈسپلے ، گوریلا گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کے فرنٹ اور بیک کیمرہ دیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں ایف ایم ریڈیو ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی قیمت 4400 ہندوستانی روپے ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

شیئر: