Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں برڈ فلو کے ایک مریض کا انکشاف

ریاض.... وزارت ماحولیات ، پانی و زراعت نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران برڈ فلو کے شکار ایک مریض کا انکشاف ہوا ہے۔ وائرس کے شکار مریض کا تعلق ریاض سے ہے۔ وزارت نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ برڈ فلو کے انسداد کیلئے شروع کی جانے والی مہم کے دوران اب تک 11767 خون کے نمونے لئے گئے ہیں۔ ان میں سے 164میں برڈ فلو کے اثرات پائے گئے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3564پر ندوں کو تلف کیاگیا ہے۔ برڈ فلو کے انسداد کیلئے وزارت کی آگہی مہم جاری ہے۔ جو لوگ پرندوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وائرس کے شکار پرندوں کی اطلاع دیا کریں۔

شیئر: