Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغیوں کی 2کشتیاں مغربی ساحل پر تباہ کردی گئیں

ریاض..... اتحادی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھماکہ خیز مواد لیجانے والی حوثی باغیوں کی 2کشتیاں یمن کے مغربی ساحل پر تباہ کردی گئیں۔ جمعرات کو حوثی باغیوں نے 2کشتیوں کے ذریعے بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اطلاع ملنے پر اتحادی افوا ج کے طیاروں نے بروقت کارروائی کرکے کشتیو ں کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ساحل پر اتحادی افواج کے طیاروں نے متعدد حملے کرکے حوثی ملیشیا کے 40جنگجوﺅں کو ہلاک کردیا۔ کارروائی کا نشانہ باجل ، الجراحی اور الجبانہ کمشنریاں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا کی مسلسل کوشش ہے کہ بحیرہ احمر میں بین الاقوامی گزر گاہ کو نشانہ بنایا جائے۔ یہ علاقہ بین الاقوامی تجارت کی اہم گزر گاہ ہے جہاں سے دنیا کے12فیصد بحری بیڑے گزرتے ہیں۔

شیئر: