Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل اور سنیل کا جھگڑا، شو منسوخ

ہندوستان کے مقبول ترین کامیڈی شو ’دی کپل شرما‘ کے بند ہوجانے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والا نئے شو کی راہ میں بھی مشکلات حائل ہوگئیں۔کپل نئے انداز میںشو پیش کرنے جارہے تھے جس میں سدھو شامل تھے اورایک شو کی ریکارڈنگ بھی کرالی تھی لیکن کپل شرما اور سنیل گروور کی جنگ نے نئے شو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شو کو منسوخ کرنا پڑا۔جھگڑے کی وجہ سے 25 مارچ کو ہونے والا پہلا شو اور اس سے قبل کپل کی پریس کانفرنس بھی منسوخ کردی گئی۔نجی چینل کے ترجمان کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
 

شیئر: