Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل کی کامیابی کا سہراقوم کے سر ہے،نجم سیٹھی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ملک میں پی ایس ایل کے میچز کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے جبکہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کےلئے تمام بڑے اسٹیڈیمز کی حالت بہتر بنانے کےلئے اقدامات کررہے ہیں۔کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ حکومت، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے اس سلسلے میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تا ہم اس ایونٹ کی کامیابی کاسہرا قوم کے سر ہے ۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان آ رہی ہے اور روشنیوں کے شہر کراچی کے لوگ انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے گواہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور اور راولپنڈی میں اسٹیڈیمز کی حالت بہتر بنانے کےلئے بجٹ تیار کر لیاہے جبکہ دیگر شہروں میں بھی اسٹیڈیمزکو فعال بنانے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز کو مکمل اورعالمی معیار کے مطابق بنائے جانے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ یہاں مقامی اور بین الاقوامی کرکٹ کا مناسب طریقے سے انعقاد کیا جا سکے۔

شیئر: