Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردوں کا مقابلہ کرینگے،بلاول

    بنوں...پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں حاضر ہوا ہوں۔ بنوں کے جیالوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم تھامے رکھا ہے۔ بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی عوام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ پیپلزپارٹی کا خیبر پختونخوا سے رشتہ آج کا نہیں، 50برس پرانا ہے۔ بھٹو نے مالا کنڈ میں ایف سی آر جیسے کالے قوانین ختم کئے۔ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے کام کئے۔ پیپلزپارٹی نے ہی فاٹا ریفارمز کا آغاز کیا اور اب پیپلزپارٹی ہی فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرے گی لیکن مولانا صاحب اس کی مخالفت کررہے ہیں۔ انہیں فاٹا کے عوام سے کیا دشمنی ہے؟۔ ان کے بنیادی حقوق کیوں پامال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر مظلوم کا دکھ میرا دکھ ہے۔ یہ صرف میں جانتا ہوں اور نہیں جا ن سکتا۔بلاول نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام آگ و خون کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آج یہ پیغام لے کر آیا ہوں کہ دہشت گردوں سے جنگ لڑیں گے ،ان کا مقابلہ کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں قانون کے مکمل نفاذ سے دہشت گردوں کو سزا مل سکتی ہے۔ اگر لوگ لاپتہ ہوتے رہے اور ٹارگٹ کلنگ جاری رہی تو دہشت گردی ختم نہیں ہوگی ۔قانون کی حکمرانی یقینی بنانے والے اداروں کی ضرورت ہے۔صرف طاقت کا استعمال دہشتگردی کو نہیں روک سکتا۔ انتہاپسندی آمریت کے دور میں پھیلی۔ انتہا پسندی ختم ہونے تک دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ۔انتہاپسندی ختم کرنے کے لئے نصاب تعلیم تبدیل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جب بھی دوسرے صوبوں میں جاتے ہیںکہتے ہیں کہ خیبرپختون خوا میں کرپشن ختم کردی۔ ان کے اپنے وزیر اعلی کا کرپشن الزامات کا سامنا ہے۔ جھوٹ کا عالمی میلہ لگایا جائے گا تو سب سے بڑا تاج عمران خان کو پہنایا جائے گا ۔سپریم کورٹ نے عمران خان کی اے ٹی ایم نااہل ترین کردی ۔
مزید پڑھیں:دہشت گردوں کی باقیات کا خاتمہ کررہے ہیں،پاکستان

شیئر: