Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریمپیج کانیا ٹریلر جاری

نامور ریسلر اور ہالی وڈایکشن اسٹار ڈیوین جانسن المعروف دی راک کی ایڈونچرسے بھرپور نئی سائنس فکشن ایکشن فلم ریمپیج کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ۔بریٹ پیٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ سنسنی خیز فلم 1980کے وڈیو گیم سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے جس کی کہانی ایک ایسے ماہرِ حیوانات کے گرد گھومتی ہے جس کا سامنا خوفناک دیوہیکل بلاﺅں اور بن مانسوں سے ہوتا ہے تاہم صورتحال اس وقت نیا موڑ اختیار کر لیتی ہے جب ایک جینیاتی تجربے کی وجہ سے یہ دہشت ناک بلائیں قابو سے باہر ہو کر شہر کارخ کر لیتی ہیں ۔راستے میں آنیوالی ہر شے کو روندتے ہوئے یہ بلائیں تیزی سے آگے بڑھنا شروع کردیتی ہیں ۔یہ بہادر شخص اپنی جان داﺅ پرلگا کرشہریوں کے تحفظ کا بیڑا اٹھا لیتا ہے اور مشکل صورتحال کاجوانمردی سے مقابلہ کرتا ہے ۔ اس فلم میںڈیوین جانسن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نومی ہیرس،برینے ہِل ،جیک لیسی، میلن ایکر مین، جیفرے ڈین اور مارلے شیلٹن سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔فلم 20اپریل کوسینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔
 

شیئر: