Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :انگلینڈ کی سیریز برابر کرنے کی کوشش

کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے اورفیصلہ کن ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈنے دوسری اننگز 352رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کرکے نیوزی لینڈ کو 382رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے قبل از وقت ختم ہونے تک بغیر کسی نقصان کے 42رنز بنا لئے تھے۔ نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے خلاف تاریخی فتح کے لئے 340رنز کی ضرورت ہے جبکہ انگلش ٹیم طویل عرصہ بعد بیرون ملک کامیابی کے قریب ہے اسے ممکنہ خراب موسم کی مزاحمت کا بھی سامنا ہوگا آج بھی کھیل متاثر ہونے کا واضح امکان ہے۔یہ صورتحال نیوزی لینڈ کے لئے فائدہ مند ہو گی جو یہ میچ ڈرا ہونے کی صورت میں 1999کے بعد پہلی مرتبہ مہمان ٹیم کے خلاف کوئی سیریزجیتنے میں کامیاب ہو سکتی ہے ۔نیوزی لینڈ کو سیریز کے پہلے اور ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اننگز اور 49رنز سے جیت کر 1-0کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 307رنز بنائے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 278پر آوٹ ہو کر29رنز کے خسارے میں تھی ۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 352رنز بنا کر 381رنز کی مجموعی برتری حاصل کی ۔ دوسری اننگز میں کپتان جوئے روٹ اوڈیوڈ ملان کے بعد وکٹ کیپر جونی بیئر اسٹو36رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، بیئر اسٹو نے پہلی اننگز میں سنچری بنائی تھی ۔کولن ڈی گرینڈ ہوم نے4ٹرین بولٹ اور نیل ویگنر نے2،2وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے پر اعتماد انداز میں دوسری اننگز کا آغاز کیا اور بڑے ہدف کا دباو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اننگز کو آگے بڑھانے میں کامیاب رہے۔ ٹام لیتھم25اور جیت راول 17رنز پر کھیل رہے تھے کہ خراب روشنی کی وجہ سے امپائرز نے پہلے انگلینڈ کے فاسٹ بولرز کو بولنگ سے روکا اور پھر چوتھے دن کا کھیل روکنے کا اعلان کردیا۔

شیئر: