Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کے پاس50سال پرانا ریکارڈ توڑ نے کا موقع

 
  کرائسٹ چرچ:نیوزی لینڈ میں50قبل کسی ٹیسٹ میں348رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا تھا جبکہ آخری مرتبہ 20سال قبل کوئی ٹیم300سے زائد رنز بنا کر میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ آج نیوزی لینڈ کے پاس50 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے اور اس کے لئے اسے340رنز بنانے ہیں۔ وکٹ کی صورتحال اور انگلینڈ کی بولنگ کو دیکھتے ہو ئے نیوزی لینڈ کی کامیابی آسان نہیں لیکن دوسری جانب انگلش ٹیم کو خراب موسم کا سامنا بھی ہے جو اس کی فتح میں دیوار بن سکتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ چوتھے دن کا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے روکا گیا تو انگلش کپتان جوئے روٹ نے امپائرز سے بحث بھی کی لیکن موسمی صورتحال نے ان کے موقف کو ناکام بنا دیا اور کھیل دوبارہ شروع نے کرا سکے۔کم وبیش 24اوورز کا جوکھیل ضائع ہوا اس کا تمام نقصان انگلش ٹیم کو ہوا جوکچھ وکٹیں نکال کر میزبان ٹیم پر دباو ڈال سکتی تھی لیکن موسم اس کی حکمت عملی کے آڑے آگیا۔ اب یہ کشمکش آج پھر شروع ہو گی اور اگر موسم نے مداخلت نہ کی تو پھر بیٹسمینوں اور بولرز ہی میں مقابلہ ہوگا۔

شیئر: