Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت ہوائی اڈے پر بچے کی پیدائش

بیروت.... لبنان میں دارالحکومت بیروت کے ہوائی اڈے پر ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کے بچے کی پیدائش عجیب و غریب حالات میں ہوئی۔ لبنان کی داخلہ سکیورٹی فورسز کی ایک خاتون افسر فرح فیاض نے متعلقہ ٹویٹر اکاو¿نٹ پر جاری ایک وڈیو میں واقعہ کی تفصیلات بتائی ہیں۔ فرح کے مطابق وہ بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ہوائی اڈے پر معمول کا گشت کر رہی تھی کہ اس دوران ایک خاتون مسافر دوڑتی ہوئی اس کے پاس پہنچی اور کہا کہ ایک عورت نے بچے کو جنم دیا ہے۔ یہ سن کر مذکورہ افسر دوڑتی ہوئی پہنچی اور فوری طور پر شفٹ کے ڈاکٹر کو طلب کیا گیا تا کہ وہ بچے کو جنم دینے والی خاتون کی دیکھ بھال کرے جس کو بعد ازاں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔وڈیو میں ایتھوپین خاتون ایک لبنانی اسپتال میں اپنے نومولودبچے کے ساتھ اچھی حالت میں نظر آ رہی ہے ۔ اس کے ساتھ لبنانی سکیورٹی فورسز کی افسر فرح فیاض بھی موجود ہے۔تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ایتھوپین خاتون 22 جولائی 2017ءکو لبنان میں داخل ہوئی تھی اور وہ حاملہ تھی تاہم ا±س وقت خاتون کے حاملہ ہونے کی علامات ظاہر نہیں ہو رہی تھیں۔ 

شیئر: