Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن بوٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرلوں گا، ہیری کین

لندن:انگلش فٹبال ٹیم اور معروف کلب ٹوٹنہم ہوٹسپر کےلئے کھیلنے والے ہیری کین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ مصری کھلاڑی محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مسلسل تیسری مرتبہ گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔یاد رہے کہ محمد صلاح جو لیور پول کےلئے کھیلتے ہیں اس وقت پریمیئر لیگ میں اپنے گول کی تعداد کے حوالے سے ٹاپ اسکور ر ہیں جبکہ ہیری کین ان سے5گول پیچھے ہیں۔ دونوں ٹیموں نے ابھی انگلش پریمیئر لیگ کے مزیداور بالترتیب 5اور6میچ کھیلنے ہیں۔ ہیری کین نے کہا انہیں یقین ہے کہ محمد صلاح ان کی تاریخی ہیٹ ٹرک کےلئے خطرہ نہیں بنیں گے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فرانس کے سابق فٹبالر تھیری ہنری نے 2003تا2006ءکے دوران یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ ہیری کین گزشتہ 2سیزن میں یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں تاہم اب وہ ہیٹ ٹرک کے خواہاں ہیں۔انگلش فٹبالر کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی،وہ کامیابی کے لئے پر عزم ہیں۔

شیئر: