Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسر شاہ کا ان فٹ ہونا بڑا دھچکا ہے، انضمام الحق

لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ سے یاسر شاہ کا ان فٹ ہو کر باہر ہونا ٹیم کےلئے بڑا دھچکا ہے۔ یاسر شاہ کی کولہے کی ہڈی میں تکلیف ہے، انھیں 4 ہفتے آرام کرنا ہوگا، مکمل بحالی میں مزید6 ہفتے لگ جائیں گے۔ انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ا نکی جگہ لیگ ا سپنر شاداب خان، آف اسپنر بلال آصف اور لیفٹ آرم ا سپنر کاشف بھٹی کو بلایا گیا ہے۔شاداب خان نے بارباڈوس میں ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹیسٹ کھیلا تھا دیگر دونوں نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز نہیں کیا ۔آل راونڈر محمد حفیظ پر بھی بولنگ کرنے پر پابندی ہے اور وہ ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہیں جبکہ رومان رئیس ،عماد وسیم اور سہیل خان بھی فٹنس مسائل سے دوچار ہیں۔ یاسر شاہ نے 16 ٹیسٹ کھیل کر 89 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ 2016 میں یاسر شاہ نے لارڈز کے میدان پر تاریخی ٹیسٹ میچ میں10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔یاسر شاہ نے صرف 17 میچوں میں اپنی 100 ٹیسٹ وکٹیں جبکہ 27 میچوں میں 150 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کی تھیں جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کا یہ سنگ میل عبور کرنے کا دوسرا تیز ترین ریکارڈ ہے۔پاکستان اور آئرلینڈ کا واحد ٹیسٹ 11 سے 15 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے جبکہ انگلینڈ کے خلاف2ٹیسٹ کی سیریز کا آغاز 24 مئی کو لارڈز میں ہوگا۔

شیئر: