Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ ہاکی: پاکستان نہ کو ئی میچ جیتا نہ ہارا

 
گولڈ کوسٹ:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کا پول کا چوتھا میچ بھی برابر رہا۔ ملائیشیا کے خلاف ہونے والا میچ میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول کرسکیں۔ آسٹریلیا کے شہرگولڈ کوسٹ میں جاری گیمز کی ہاکی ایونٹ میں پاکستانی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے تو پہلے ہی باہر ہو چکی تھی تاہم ملائیشیا کے خلاف آخری گروپ میچ میںبھی اسے کامیابی نہ مل سکی اور گزشتہ 3میچوں کی طرح یہ میچ برابر رہا۔  پہلے کوارٹر میں شفقت رسول نے گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف میں برقرار رہی تاہم تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا کے رمضان روسلی نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔ پاکستان کو میچ میں 6 پنالٹی کارنرز ملے لیکن ایک بھی کارآمد نہ ہو سکا۔ حریف ٹیم کے چاروں پنالٹی کارنرز بھی پاکستانی گول کیپر نے ناکام بنائے۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے پہلا میچ ویلز کے ساتھ کھیلا جو برابر ہوا۔ اس کے بعد روایتی حریف ہند، انگلینڈ اور اب ملائیشیا کے ساتھ میچز بھی ڈرا ہوئے اور اس کے ساتھ ہی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ہاکی ٹیم کا سفراختتام کو پہنچ گیا۔

شیئر: