Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سے دبئی کا سفر ہائپر لوپ کے ذریعے 40منٹ میں

ریاض۔۔۔۔سعودی سیاح ہائپر لوپ 1کے ذریعے مملکت سے دبئی کا سفر 40منٹ میں طے کرلیں گے۔ تازہ ترین جائزے میں توقع ظاہر کی گئی کہ خلیجی ممالک 2022تک سیاحت کے بنیادی ڈھانچے پر 56ار ب ڈالر خرچ کرینگے۔ یہ جائزہ قلرز انٹر نیشنل نے جاری کیا ہے۔ یہ خطے میں سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے ، سریع رفتار ہائپر لوٹ ٹرینوں کے منصوبے ، حرمین ایکسپریس ٹرین، مملکت کے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی تجدید اور امارات ، بحرین، عمان نیز کویت میں ہوائی اڈوں کے توسیعی منصوبوں پر مشتمل ہے۔ ورژن ہائیر لوپ 1فی گھنٹہ  1200کلومیٹر کی رفتار سے مسافروں اور سامان منتقل کرنے والا مستقبل کا منصوبہ ہے۔ ہائپر لوپ ٹرین ایک گھنٹے میں 3400افراد ،ایک دن میں 128ہزار اور ایک سال میں 24ملین افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرسکے گی۔اس کی بدولت دبئی اور ابوظہبی کا سفر صرف 12منٹ میں طے کیا جاسکے گا۔ مستقبل میں متحدہ عرب امارات کو جی سی سی ممالک سے بھی جوڑدیا جائیگا۔اسکے مطابق دبئی اور الفجیرہ کا سفر 10منٹ جبکہ دبئی اور الریاض کا سفر 40منٹ میں طے ہوگا۔ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ جی سی سی ممالک آنیوالوں کی تعداد میں سالانہ 6.3فیصد اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -سعودی موٹر سائیکل سوار جنوبی افریقہ پہنچ گئے

شیئر: