Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کرکٹ لیگ کے ممتاز علی خان کی مستقل وطن واپسی

 
 
کرکٹ سے وابستہ  یادیں میرے لئے اثاثہ ہیں ،الوداعی تقریب میں تاثرات
سید مسرت خلیل۔ جدہ
 ممتازعلی خاں (ٹمی) جو کہ جدہ کی نہ صرف مرنجا ں مرنج شگفتہ مزاج معروف سماجی شخصیت ہیں بلکہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کی مقبول اورقدیم تنظیم جدہ کرکٹ لیگ(جے سی ایل) کے پائنیرزمیں سے بھی ہیں۔سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق ممتاز علی خان نے جے سی ایل کے بانی صدرپاکستانی نژاد برطانوی کرکٹرانجینیرشاہدامین جنہوں نے 1976ءمیں لیگ کی بنیاد رکھی تھی کے شانہ بشانہ جدہ میں کرکٹ کے ارتقاء اور فروغ کےلئے شب و روز محنت کی اور اس کوعروج دلانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ممتاز علی خان سعودی عرب میں35سال کا طویل عرصہ گزارنے کے بعد اب مستقل طور پر اپنے وطن ہندوستان کے شہر حیدرآباد واپس جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے) نے ان کے اعزاز میں جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں سابق انگلش کاونٹی کرکٹر ابصار حسین خان، جدہ کے معروف بائیں ہاتھ کے آل راونڈر خواجہ عاصم شاہ، معروف کرکٹ آگنائزراورکانو کلب کے منیجر نعیم اللہ خان، سینیئر آرگنائزرز فاروق قریشی ، اسد خان ، ایم سی اے کے بانی اور چیف ایگزیکٹو سید زاہد علی کے علاوہ کئی دیرینہ ساتھیوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ انھوں نے اپنی محبت اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ممتازعلی خان کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بہترمستقبل کی دعا کی۔ آخر میں ابصار حسین اور عاصم شاہ نے ممتاز علی خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ ممتاز علی خان نے میزبان ایم سی اے اور تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں جدہ سے خوشگوار یادیں لیکر جارہا ہوں اور یہ میرے لئے اثاثہ ہیں۔ 
 
 

شیئر: