Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

65کروڑ کی’ ’باغی 2“ نے200کروڑ کما لئے

ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کی فلم’ ’باغی 2“ اس وقت باکس آفس پر راج کرر ہی ہے۔ یہ فلم محض 65 کروڑ کی لاگت سے تیار کی گئی اور اس نے اب تک 130 کروڑ روپے کما لئے ہیں جبکہ دنیا میں اس کی کمائی 200 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔فلم کی کامیابی پر دیشا پٹانی کافی خوش ہیں اور وہ ”باغی 2 “ کے ہیرو ٹائیگر شیروف کے ساتھ خوشی منا رہی ہیں۔ انہوں نے بیندرا کے علاقے میں ایک معروف ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سفید بیگ پہن رکھا تھا جس کی قیمت 5 لاکھ 54 ہزار 500 روپے بتائی جا رہی ہے ۔دریں اثناء فلم کے ہیرو ٹائیگر شروف نے بھی اپنی فلم ' باغی ٹو' کی کامیابی پر مداحوں کا شکریہ ادا کیاہے۔انہوں نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ مداحوں سے اظہار تشکر کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
 

شیئر: