Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کامن ویلتھ گیمز:پاکستان ہاکی ٹیم کی آخری میچ میں پہلی کامیابی

گولڈ کوسٹ:کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم نے مسلسل 4میچ برابر کھیلنے کے بعد پہلی کامیابی حاصل کلی۔ آخری پوزیشن سے بچنے کےلئے کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کو 1-3 گول سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے اپنے آخری میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ کے ہاکی سینٹر میں میں کھیلے گئے اس میچ میں کینیڈا نے پہلے ہی منٹ میں جیمز کرک پیٹرک کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی جسے ارسلان قادر نے کھیل کے تیسرے کوارٹر میں 34ویں منٹ کے دوران فیلڈ گول کے ذریعے برابر کر دیا۔ 40 ویں منٹ میں پاکستان ٹیم نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ یہ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ مبشر علی نے کیا۔ کھیل ختم ہونے سے صرف 3 منٹ قبل عرفان جونیئر نے تیسرا گول کر کے پاکستان ٹیم کی فتح یقینی بنائی ۔ اس سے قبل ویلز، ہند، انگلینڈ اور ملائیشیا کے خلاف پول میچز برابر کھیل کر ہاکی ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو چکی تھی۔

شیئر: