Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل: سن رائزرز حیدر آباد نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینز کو ہرا دیا

حیدر آباد دکن:راشد خان کی نپی تلی بولنگ اور اوپنر شیکھر دھون کے بعد دیپک ہڈا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدر آباد نے دفاعی چیمپیئن ممبئی انڈینزکے خلاف ہوم گراونڈ پر ایک وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ،مینک مرکنڈے کے علاوہ مستفیض کی شاندار بولنگ بھی ممبئی کو شکست سے نہ بچا سکی۔ 4اوورز میں13رنز دیکر اک وکٹ لینے والے افغان اسپنر راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 147رنز بنا ئے تھے۔ اوپنر ایوان لوئس 29جبکہ سوریا کمار اورکیرون پولارڈ28-28رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ۔کپتان اور اوپنر روہت شرما11رنز بنا سکے ۔حیدر آباد کے بولرز سندیپ شرما، بلی اسٹینلیک اور سدھارتھ کول2-2وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تاہم یہ راشد خان کی بولنگ تھی جس نے ممبئی کو 147رنز تک محدود رکھا۔ہدف بڑا نہ ہونے کے باوجود ممبئی کے بولرز نے اس کے دفاع میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور میچ کو آخری گیند تک لے جانے میں کامیاب رہے ، دیپک ہڈا کی ذمہ دارانہ بیٹنگ نے میزبان ٹیم کی فتح میں بنیادی کردار ادا کیا جو 32رنز پر ناٹ آوٹ رہے انہوں نے آخری اوور میں ، جب فتح کے لئے11رنز درکار تھے، چھکا لگایا جبکہ بلی اسٹینلیک نے آخری گیند پر چوکا لگا کراسکور151رنز تک پہنچاتے ہوئے ٹیم کو ہدف اور فتح سے ہمکنار کیا۔ اس سے پہلے اوپنر شیکھر دھون 45رنز کے عمدہ اننگز کھیل کر فتح میں اپنا حصہ ڈال چکے تھے۔مرکنڈے نے4اور مستفیض نے3وکٹیں لیں۔ 

شیئر: