Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان سینٹر کے تحت لبنان اور یمن میں امدادی اشیاءکی تقسیم

ریاض ..... کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کے تحت لبنان اور یمن میں شامی و یمنی متاثرین کی امداد کی گئی۔ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لبنانی شہر طرابلس میں 534شامی متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔ متاثرہ خاندانوں میں کپڑوں کے علاوہ ادویہ اور غذائی اشیاءتقسیم کی گئیں۔اسی طرح یمن میں تعز کمشنری میں 15ہزار متاثرین میں غذائی اشیاءتقسیم کی گئیں۔ سینٹر کے تحت متاثرین میں کھجور اور دیگر غذائی پیکٹس تقسیم کئے گئے۔ تعز کی مختلف کمشنریوں میں کھجوروں کے 2500کارٹن تقسیم کئے گئے۔اسی طرح بیروت میں شامی پناہ گرینو ں کے کیمپ میں کپڑوں کے علاوہ ادویہ اور غذائی اشیاءتقسیم کی گئیں۔ یہاں 284شامی خاندانوں میں سینٹر کے اہلکاروں نے غذائی اشیاءبھی تقسیم کیں۔

شیئر: