Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ویٹو کا استعمال نہیں کرنا چاہئے، کویت

نیویارک....کویت نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر ووٹنگ کے خلاف ویٹو کا استعمال نہیںکرنا چاہئے۔سلامتی کونسل میں کویت کے مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف و رزی پر جب ارکان ووٹنگ کررہے ہوں تو انکے خلاف ویٹو کا استعمال کسی طور مناسب نہیں۔ کویت اقوام متحدہ کے چارٹر اورعالمی قوانین کا احترام کرتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو چیلنج کرنے والے سنگین واقعات ہورہے ہیں۔ ان میں سرفہرست فلسطینی مسئلہ ہے۔ قابض اسرائیلی افواج یہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مرتکب ہے۔ غزہ میں شہریوں کے خلاف طاقت کا استعمال ہورہا ہے او راسکے نتیجے میں سیکڑوں بے گناہ شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔ اسی طرح شام میںنہتے شہریوں پر کیمیائی اسلحہ کا کھلا استعمال ہورہا ہے۔ ان حالات میں جب سلامتی کونسل میں مشترکہ بل پیش کیا جائے اور اس پر ووٹنگ کی جارہی ہو تو اسے مسترد کرنے کیلئے ویٹو کا استعمال نہیں ہونا چاہئے۔

شیئر: