Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عائشہ خان نے جو کہا تھا، وہ کر دکھایا

پاکستان ٹی وی اور فلم کی مقبول و معروف اداکارہ عائشہ خان، جنہوں نے حال ہی میں شوبز کو خیر باد کہنے کا اعلان بھی کیا تھا اور مداحوں کو باور کرایا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کر لیں گی، وہ میجر عقبہ حدید ملک سے نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں۔اس طرح یہ کہنا بے جا نہیں بلکہ سچائی کی ایک مثال ہوگا کہ سابق اداکارہ نے جو کہا تھا ، وہ کر دکھایا۔شو بز کی چکا چوند سے خود کو علیحدہ کرنے کا اعلان عائشہ نے سوشل میڈیا پر ا یک پوسٹ کے ذریعے کیا تھا جس پر مداحوں کو فوری طور پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا مگر اس کے ساتھ ہی جب انہیں یہ علم ہوا کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ در حقیقت شادی کرنے والی ہیں تو مداحوں کا افسوس خوشی اور مسرت میں بدل گیااور انہوں نے عائشہ خان کو خوشحال و خوشگوار مستقبل کی دعاﺅں سے نوازا۔
اسے بھی پڑھیں:کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے تحمل ضروری ہے ، صاحبہ
میڈیا رپورٹ کے مطابق عائشہ خان کے نکاح میں رشتے داروں اور قریبی دوست احباب نے شرکت کی اور دولہا دلہن کو زندگی کے نئے سفر کے آغازپر مبارک باد پیش کی۔عائشہ خان کی سہیلیوں کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اپنے نکاح کی تقریب میں بھی خوبصورت اور دکھائی دے رہی تھیں۔انہوں نے ہلکے سنہرے رنگ کے روایتی غرارے کا انتخاب کیا تھا۔سوشل میڈیا پر عائشہ خان کی مہندی کی تصاویر تو پہلے ہی پسند کی جا ہی رہی تھیں ،اب ان کے نکاح کی تصاویر بھی وائرل ہوچکی ہیں۔عائشہ خان کے مداحوں نے ان کے نکاح پر بے حد مسرت کا اظہار کیا ہے اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کےلئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیاہے ۔ذرائع کے مطابق ولیمے کی تقریب کے لئے آج یعنی اتوار 15 اپریل کا دن مقرر کیا گیا ۔

شیئر: