”ڈارک کرائمز“11مئی کو ریلیز ہوگی

ہالی وڈ کی نئی تھرلر ڈرامہ فلم ڈارک کرائمزکاپہلاٹریلر جاری کردیا گیا ۔ فلم کی کہانی ایک بزنس مین کے قتل کے گرد گھومتی ہے جس کی موت کا طریقہ کار ایک ناول میں تفصیل سے تحریر ہوتا ہے اور کچھ سالوں بعدناول کے مرکزی کردار کی طرح بزنس مین کا قتل بھی ہو جاتا ہے۔اس پر اسرار قتل کے رازسے پردہ اٹھانے کے لئے نہایت ذہین اورماہر ایجنٹ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اپنی جان بھی مشکل میں پھنسا لیتا ہے ۔ہالی وڈکامیڈی اداکارجِم کیری ایجنٹ کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ یہ فلم 11 مئی کو امریکہ میں ریلیز کی جائیگی۔
 

شیئر: