Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکش: ریگستان کی میراتھن میں1300 غیر ملکی حصہ لے رہے ہیں

مراکو: مراکش میں ہونے والی سالانہ میراتھن میں 1300 غیر ملکی رنرز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ میراتھن 156 میل طویل ہے جو صحارا ریگستان میں جا رہی ہے۔جہاںدن کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری تک ہے۔ اس گرمی میں اس میراتھن میں حصہ لینے والے اپنے سامان کے ہمراہ دوڑتے ہیں جس میں کھانے پینے اور سونے کا سامان بھی ہوتا ہے تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سال دن کے وقت اوسط درجہ حرارت 30 ڈگری جبکہ رات کو 14 ڈگری ہے۔رات کو خیموں میں سوناہوگا اورریگستان میں درجہ حرارت منفی میں بھی چلا جاتا ہے۔ منتظمین اس میراتھن کا روٹ ہر سال تبدیل کرتے ہیں اور روٹ کے بارے میں ایک دن قبل بتایا جاتا ہے۔6دن کی میراتھن میں یومیہ فاصلہ ایسے ہے۔پہلا روز30.3،دوسرا روز39،تیسرا روز31.6،چوتھا روز86.2،پانچواں روز42.2 جبکہ چھٹاروز صرف7.7 کلومیٹر کا فاصلہ ہو گا۔ یہ میراتھن فرانسیسی کانسرٹ پروموٹر اور پارٹ ٹائم مہم جو پیٹرک بوئر نے 80 ءکی دہائی میں شروع کی تھی۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشکل ترین میراتھن میں سے ایک ہے۔3حصوں میں تقسیم اس میراتھن کے دوران رنرز پر پانی پینے کی بھی حد متعین ہے۔ میراتھن میں حصہ لینے والوں کو ایک دن میں صرف 11.25 لیٹر پینے کی اجازت ہے۔

شیئر: