Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سراج_الحق_فاٹا_کی_آواز‎

جماعت اسلامی کی کوششوں سے سینٹ نے سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کی فاٹا تک توثیق کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ بل کی منظوری پر پاکستانی ٹویٹر صارفین جماعت اسلامی کو مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔
جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم نے ٹویٹ کیا : سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کی فاٹا تک عملداری کے بل کی قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے منظوری پر ہم قبائل کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور سراج الحق کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کو پیش کروایا۔
عبدالوحید آفریدی نے ٹویٹ کیا : وقت آگیا ہے کہ ہم ناامیدی اور مایوسی کے سائے ختم کریں اور فاٹا کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیے جائیں۔
جہازیب شیخ نے کہا : فاٹا کے دس ملین سے زائد افراد کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ جماعت اسلامی اسٹیٹس کو اور کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
فیضان الحق نے ٹویٹ کیا : فاٹا کا مسئلہ ایماندار قیادت ہی باہمی اتحاد اور جدوجہد کے ذریعے حل کر سکتی ہے۔
قیصر شریف نے کہا : سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے قبائلی علاقوں تک دائرہ اختیار سے پولیٹیکل ایجنٹ کے بادشاہت ختم ہوجائے گی۔
محمد حسن خان کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے : فاٹا کے عوام محب وطن ہیں۔ انہیں انگریز کے کالے قانون سے نجات سراج الحق کے سنگ ملے گی۔
سید فقیر شاہ نے ٹویٹ کیا : جماعت اسلامی نے ایف سی آر جیسے کالے قانون کے خاتمے کے لیے طویل جدوجہد کی ہے۔
عمران مقبول نے کہا جماعت اسلامی کالے قانون ایف سی آر کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی اور انشاء اللہ بہت جلد قبائل کالے قانون سے نجات پائیں گے۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں