Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پارک گائیڈ نے مشتعل ہاتھی کو ہاتھ کا اشارہ کرکے روکدیا

نیشنل کروگر پارک، جنوبی افریقہ.... مقامی نیشنل پارک کی سیاحت کیلئے آئے ہوئے نوبیاہتا  جوڑے نے جنوبی افریقہ کی سیاحت کا فیصلہ کیا اور 50سالہ لارسن اور اسکی 39 سالہ بیوی لولو  پارک کی سیرکو آئے۔انہوں نے پارک کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کیلئے پارک میں چلنا پھرنا بھی شروع کردیا۔ اسی دوران کروگر پارک کے ایک سفاری گائیڈ نے دیکھا کہ ایک خطرناک ہاتھی انتہائی اشتعال کے عالم میں اس جوڑے کی جانب آرہا ہے۔ صورتحال انتہائی نازک تھی سیاح اس آفت کیلئے تیار نہیں تھے چنانچہ گائیڈ نے اپنا ہاتھ لہرا کر ہاتھ کو وہیں رک جانے کا اشارہ کیا اور حیرت کی بات یہ ہے کہ ہاتھی رک بھی گیا۔ یہ  چیز کروگر پار ک میں اسو قت جو سیاح موجود تھے انہوں نے ہاتھی پر گائیڈ کی اتنی بڑی کمانڈ پر موقع ضائع کئے بغیر وڈیو تیار کرلی۔ عینی شاہدین کا کہناہے کہ گائیڈ سے ذرا سی غفلت ہوجاتی یا ہاتھی کو روکنے میں تاخیر ہوجاتی تو ہاتھی یقینی طور پر  سیر کو آئے ہوئے نوبیاہتا جوڑے پر چڑھ دوڑتا جس سے ان کی جان بھی جاسکتی تھی۔ لارسن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انکی اہلیہ کو سیر و سیاحت کا بیحد شوق ہے۔ اسی لئے وہ جنوبی افریقہ کی سیر کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور یہ واقعہ کروگر نیشنل پارک کے قریب پیش آیا جہاں انہوں نے عارضی قیام کیا تھا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پارک کی سیر کا انکا آخری دن تھا۔ ابھی وہ 90منٹ تک ہی پارک میں گھوم سکے تھے کہ ہاتھی اور اسے روکنے والے گائیڈ پر اچانک نظر پڑ گئی۔ دونوں میاں بیوی نے گائیڈکی حاضر دماغی اور اپنی جان بچانے پر اسکا شکریہ اداکیا ہے۔ حیرت انگیز وڈیو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -”امی میرا سر مت چبالینا!“،شیرنی نے اپنے بچے کا سر ،منہ میں رکھ لیا

شیئر: