راجپال اور اہلیہ کے خلاف مقدمہ

بالی وڈ کے مشہور کامیڈین اداکار راجپال یادو کو ان دنوں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔اداکار راجپال اور ان کی اہلیہ کے قرضہ لینے اور ادائیگی نہ کرنے پرعدالت میں مقدمہ چل رہاہے جس کا فیصلہ اگلے ہفتے سنایاجائے گا ۔خبروں کے مطابق اداکار راجپال اور ان کی اہلیہ نے8 برس قبل ایک فلم کیلئے ایک کاروباری شخصیت سے قرضہ لیاتھا ۔معاہدے کے مطابق وقت پر قرضے کی رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر قرض دینے والے نے مقدمہ دائر کردیا۔قرض کی رقم لگ بھگ5کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
 

شیئر: