Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میراتھن میں برطانوی رنر کیلم ہاکنز گرمی سے چکرا کر گر گیا

گولڈ کوسٹ: کامن ویلتھ گیمز میں برطانوی رنر 25 سالہ کیلم ہاکنز میراتھن میں شدید گرمی سے چکرا کر گر پڑا جس کے بعد اس کا آسٹریلوی حریف کرٹ فرنلے ریس جیت گیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فنش لائن سے صرف ایک کلومیٹر دور تھا اور اپنے حریف سے کافی آگے تھا۔  وہ بے یارو مددگار زمین پر پڑا رہا۔ کافی دیر بعد طبی عملہ اس کے پاس پہنچا۔ اس دوران وہ اپنے حریف کو جیتتے ہوئے دیکھتا رہا۔ آسٹریلیا کے کرٹ فرنلے نے مینز اور میڈیسن ڈی روزاریو نے ویمنز میراتھن ریس جیت لی۔ گزشتہ روز ہونے والی مینز میراتھن ریس میں آسٹریلیا کے کرٹ فرنلے نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ، 30 منٹ اور 26 سیکنڈز میں طے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ انگلینڈ کے جان ا سمتھ نے چاندی اور سائمن لاسن نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ویمنز میراتھن میں آسٹریلیا کی میڈیسن ڈی روزاریو نے طلائی تمغہ جیتا۔ آسٹریلیا کی الیزا نے چاندی اور انگلینڈ کی جیڈ جونز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

شیئر: