Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقدار ملازم کو ایک سال تک انتظار کرانا بری بات ہے، گورنر ریاض

ریاض .... گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ وہ 3گورنریٹوں میں کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے بدترین منظر مظلوم ملازمین کے دھرنے کا دیکھا۔ یہ منظر غلط ہے۔ بعض اوقات ملازمین کو حقوق فراہم کرنے کیلئے وعدے کئے جاتے ہیں۔ ایک سال تک پورے نہیں ہوتے۔ یہ لوگ مجبور ہوکر ہی دھرنے پر آتے ہیں۔ ہمارا ملک اس قسم کے تصرفات کو قبول نہیں کرتا۔ جس ملازم کو اس کا حق نہ ملے وہ گورنریٹ سے رجوع کرے۔ گورنر ریاض نے ان خیالات کا اظہار 15 سے 17اپریل تک جاری اس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو ملازمین کی خدمات اور ریکروٹنگ سے متعلق منعقد کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قومی ریکروٹنگ کمپنیاں ماہر اور تربیت یافتہ عملہ فراہم کرنے میں روشن مثال قائم کررہی ہیں۔ اس موقع پر ادارہ انسانی حقوق کے سربراہ ڈاکٹر بندر العیبان نے کہاکہ سعودی عرب میں انسانی حقوق کا خاص لحاظ ر کھا جاتا ہے۔ بانی مملکت کے دور سے اس بات کا دھیان سعودی روایات کا حصہ ہے۔ سعودی قوانین کے بموجب غیر ملکی اور ملکی کارکن میں کسی طرح کا کوئی امتیاز نہیں۔

                                                  

شیئر: