Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی افواج ، حوثی رہنما کے قریب پہنچ گئیں

ریاض....یمن کی سرکاری افواج نے صعدہ کے الظاہر ضلع کے سوق الملاحیظ پر کنٹرول حاصل کرلیا۔یہ مقام باغیوں کے رہنما عبدالملک الحوثی کی بستی سے تقریباً10کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ عسکری ذرائع کا کہناہے کہ اتحادی افواج کی مدد سے یمن کی سرکاری افواج سوق الملاحیظ میں داخل ہوئیں اور اس پر کنٹرول حاصل کرلیا۔ اس کی بدولت صعدہ اور حرض کے درمیان حوثیوں کی امدادی لائن کٹ گئی۔

                                  

شیئر: